Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: دہی والا مچھلی مسالہ

Updated: July 16, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai

دہی والا مچھلی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Dahi Wala Machli Masala. Photo: INN
دہی والا مچھلی مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی ۸؍ قتلے، دہی ایک کپ ،ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ عدد (کٹی ہوئی)، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، پیلی رائی ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیز پات ایک عدد، ثابت کالی مرچ ۱۰؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں، دہی کو پھینٹ کر اس میں ہلدی، ادرک، پیاز، رائی، ہری مرچ، اور نمک مکس کر لیں۔ اب مچھلی کو اس آمیزے میں ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کیلئے رکھ دیں۔ تیز پات اور کالی مرچ کو ایک کڑاہی میں خشک بھون لیں جب وہ خوشبو دینے لگے تو ان میں آدھا کپ پانی، مسالے سمیت رکھی ہوئی مچھلیوں کو شامل کرکے تیز آنچ پر پکائیں، پھر آنچ دھیمی کرکے ڈھکن ڈھانک دیں۔ جب مچھلی گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو گرم مسالہ چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔ لیجئے دہی والا مچھلی مسالہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK