زعفرانی ہانڈی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 9:49 PM IST | Mumbai
زعفرانی ہانڈی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹن ڈیڑھ کلو، چاول ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، پسی ہوئی سونف ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، سونف ۶؍ عدد، زعفران ایک چٹکی، پیاز ۲؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت، نمک اور جائفل جاوتری حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چاول صاف کرکے آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی گرم کرکے پیاز سنہر ی کریں۔ آدھی پیاز نکال لیں، پھر اس میں مٹن، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تمام اجزاء ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ مٹن گلنے کے بعد چاول ڈال دیں اور جب پانی خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں۔ زعفران کو تھوڑی سے پانی میں بھگو دیں۔ سب سے آخر میں جائفل، جاوتری اور تلی ہوئی پیاز اوپر سے ڈال شامل کر دیں۔ مزیدار زعفرانی ہانڈی پلاؤ تیار ہے۔