Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن اینڈ ہرب رائس

Updated: July 25, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai

چکن اینڈ ہرب رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken And Herb Rice. Photo: INN
چکن اینڈ ہرب رائس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول (اُبلے ہوئے) ۳؍ پیالی، چکن آدھا کلو، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لہسن کے جوئے ۳؍ سے ۴؍ عدد، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردری پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس ۳؍ بڑے چمچے، تازہ سویا ایک بڑا چمچہ، پارسلے ایک بڑا چمچہ، میدہ ایک بڑا چمچہ، ثابت لال مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، فریش کریم ۴؍ بڑے چمچے، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے لہسن کے جوؤں کو باریک کاٹ لیں، پھر فرائنگ پین میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں لہسن کو سنہری فرائی کرلیں۔ اس کے بعد اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال کر ۲؍ چمچہ کی مدد سے احتیاط سے فرائی کریں تاکہ چاول ٹوٹنے نہ پائیں۔ اس پر سویا سوس، باریک کٹا ہوا پارسلے، سویا اور سفید مرچ چھرک کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار ڈھانک کر رکھ دیں۔ چکن کے چھوٹے اور پتلے پارچے کاٹ لیں (اس ڈش کیلئے چکن کی ران کا گوشت استعمال کریں) اور اس پر نمک، کالی مرچ اور ہلکا سا میدہ چھڑک دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں فریش کریم اور باریک کٹی ہوئی لال مرچیں ڈال کر دھیمی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکائیں۔ ان مزیدار چاولوں کا اس چٹ پٹی چکن کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK