Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پسندہ کباب اینڈ ویجی ٹیبل

Updated: July 22, 2026, 9:16 AM IST | Mumbai

پسندہ کباب اینڈ ویجی ٹیبل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pasanda Kebab And Vegetable. Photo: INN
پسندہ کباب اینڈ ویجی ٹیبل۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پسندے آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، آلو ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، پسا ہوا پپیتا ایک بڑا چمچہ، دہی آدھی پیالی، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: پسندوں کو دھو کر خشک کر لیں اور ان پر ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پپیتا کا پیسٹ ملا کر رکھ دیں۔ آلو، پیاز اور ٹماٹر کے باریک گول قتلے کاٹ لیں، دہی کو پھینٹ کر اس میں زیرہ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ملا کر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈالیں اور ترتیب وار پیاز، آلو اور ٹماٹر کی تہہ لگا دیں۔ پھر پسندوں کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے دہی ڈال دیں۔ دوبارہ سے تیل ڈال کر تمام چیزیں پھر سے ترتیب سے بچھائیں اور آخر میں اوپر سے تیل ڈال کر ڈھانک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ جب دہی کا پانی نکلنے لگے تو اسے درمیانی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں، ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد اُبال آنے پر آنچ دھیمی کر دیں۔ ۲۵؍ سے ۳۰؍ منٹ بعد جب پانی خشک ہونے پر آجائے تو کناروں سے اس طرح بھونیں کہ پسندے ٹوٹنے نہ پائیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر چپاتی یا گارلک بریڈکے ساتھ تناول فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK