ایگ فنگرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai
ایگ فنگرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۵؍ سے ۶؍ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہری پیاز ۲؍ سے ۳؍ عدد، کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، پیپر یکا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، میدہ آدھی پیالی، کارن فلور دو بڑے چمچے، ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک، کالی مرچ، آدھا چھوٹا چمچہ پیپر یکا پاؤڈر اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز شامل کر دیں۔ چکنائی لگے فرائنگ پین میں پھینٹے ہوئے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی پر رکھ کر ڈھانک دیں اور پندرہ سے بیس منٹ اسٹیم کرلیں۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرکے ان کے سلائیسز کاٹ لیں۔ میدے میں کارن فلور، بریڈ کرمز، نمک اور پیپر یکا پاؤڈر ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ تیار کرلیں۔ تیار کئے ہوئے ایگ فنگرز کو اس آمیزے میں ڈپ کرکے تیل میں سنہری تل لیں۔