Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹن دھابہ کڑاہی

Updated: July 21, 2026, 9:02 AM IST | Mumbai

مٹن دھابہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Dhaba Kadai. Photo: INN
مٹن دھابہ کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، ٹماٹر ۵؍ سے ۶؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، بڑی ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، گھی آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کو صاف اچھی طرح دھو کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ٹماٹر کے سرے کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر آدھی پیالی پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ اب پھیلی ہوئی کڑاہی میں گھی ڈال کر اس میں ادرک کا آدھا ٹکڑا کچل کر ڈال دیں اور ساتھ ہی گوشت اور ثابت ٹماٹر ڈال کر ڈھانک دیں۔ اسے دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اپنے ہی پانی میں گل جائے اور ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے۔ پھر آنچ تیز کرکے کالی مرچ، لال مرچ اور نمک ڈال کر خوب بھونیں اور ساتھ ساتھ لہسن کا پانی ڈالتے جائیں۔ تمام چیزیں یکجان ہوجائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر دھیمی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ جب گھی علاحدہ ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم کڑاہی کو نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK