Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھویا ملائی شاہی ٹکڑا

Updated: July 23, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai

کھویا ملائی شاہی ٹکڑا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khoya Malai Shahi Tukda. Photo: INN
کھویا ملائی شاہی ٹکڑا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۶؍ عدد، کھویا ایک پیالی، کنڈینسنڈ ملک ایک پیالی، فریش کریم ایک پیالی، چھوٹی الائچی ۲؍ سے ۳؍ عدد، بادام پستے حسب ِ پسند، گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بریڈ کے سلائس کو تکونے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، الائچی کے دانے نکال کر کوٹ لیں اور بادام پستوں کو باریک کاٹ کر ایک طرف رکھ لیں۔ اب چھوٹے سوس پین میں کریم کو دھیمی آنچ پر رکھیں اور جب وہ گرم ہونے (اُبال نہ آئے) پر آجائے تو چولہے سے اتار لیں اور اس میں چورا کیا ہوا کھویا ڈال دیں۔ فرائنگ پین میں گھی میں پسی ہوئی الائچی اور بادام پستے ڈال کر ڈھانک دیں، جب خوشبو آنے لگے تو بادام پستے نکال لیں اور بریڈ کے کٹے ہوئے سلائس کو گھی میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ فرائی کئے ہوئے سلائس کو پلیٹ میں رکھیں اور ان پر کھویا ملی ہوئی فریش کریم پھیلا کر ڈال دیں۔ جب کریم اچھی طرح جذب ہوجائے تو ان پر کنڈینسنڈ ملک ڈال دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔ فریج سے نکال کر ان شاہی ٹکڑوں پر فرائی کئے ہوئے بادام پستے ڈال کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK