چکن اینڈ ہرب رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 05, 2026, 9:57 PM IST | Mumbai
چکن اینڈ ہرب رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول (اُبلے ہوئے) ۳؍ پیالی، چکن آدھا کلو، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، لہسن کے جوئے ۳؍ سے ۴؍ عدد، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردری پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس ۳؍ بڑے چمچے، تازہ سویا ایک بڑا چمچہ، پارسلے ایک بڑا چمچہ، میدہ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، فریش کریم ۴؍ بڑے چمچے، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے لہسن کے جوؤں کو باریک کاٹ لیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں لہسن کو سنہری فرائی کرلیں۔ پھر اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال کر ۲؍ چمچے کی مدد سے احتیاط سے فرائی کریں تاکہ چاول ٹوٹنے نہ پائیں۔ اس پر سویا سوس، باریک کٹا ہوا پارسلے، سویا اور سفید مرچ چھڑک کر اچھی طرح ملائیں، چولہے سے اتار کر ڈھانک کر رکھ دیں۔ چکن کے چھوٹے اور پتلے پارچے کاٹ لیں (اس ڈش کو بنانے کے لئے چکن کی ران کا گوشت استعمال کریں) اور اس پر نمک، کالی مرچ اور ہلکا سا میدہ چھڑک دیں۔ اب فرائنگ پین میں گھی کو گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں فریش کریم اور باریک کٹی ہوئی لال مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکا لیں۔ اب چاولوں کو اس چٹ پٹی چکن کے ساتھ پیش کریں۔