سوئٹ پین کیک رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
سوئٹ پین کیک رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
پین کیک کے لئے: میدہ ڈیڑھ پیالی، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، پانی ایک پیالی۔
بھرنے کے لئے: تازہ ناریل ۲؍ پیالی (کدوکش کیا ہوا)، چینی ۴؍ بڑے چمچے، بادام آدھی پیالی (چوپ کیا ہوا)، پستے آدھی پیالی (چوپ کیا ہوا)، الائچی ایک چھوٹا چمچہ (پسی ہوئی)، دودھ ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں ناریل، چینی، بادام، پستے، الائچی اور دودھ ڈال کر ملا لیں۔ چند سیکنڈ پکائیں اور چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا کر لیں۔ پین کیک آمیزہ تیار کرنے کیلئے میدہ، انڈے، نمک اور پانی ڈال کر پتلا آمیزہ بنا لیں۔ اسے چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔ اب نان اسٹک فرائینگ پین کو تیل سے چکنا کریں۔ پین کیک بنانے کیلئے گہرے چمچے کی مدد سے آمیزہ اس میں شامل کریں۔ اضافی آمیزہ واپس پلٹیں اور جب پین کیک تیار ہو جائے تو اُتار لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے کئی پین کیکس تیار کر لیں۔ ناریل کا آمیزہ پین کیکس کے ایک جانب رکھیں اور انہیں رول کریں۔ مزیدار پین کیک رولز کو ناشتے میں پیش کریں۔