وال نٹ بار بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai
وال نٹ بار بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: اخروٹ ایک کپ، گھی ایک کپ، بیسن ۲؍ کپ، سوجی آدھا کپ، گڑ ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پین میں ایک سے ۲؍ منٹ اخروٹ روسٹ کر لیں اور چوپ کرکے اسے ایک جانب رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں گھی، بیسن اور سوجی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ اچھی طرح پکائیں جب تک اس کا رنگ لائٹ گولڈن ہوجائے۔ اب اس میں گڑ ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ پکائیں اور ہلکی آنچ پر مسلسل ہلاتے جائیں۔ پھر آخر میں چوپ کئے ہوئے اخروٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بیکنگ ٹرے میں مکسچر ڈال دیں۔ اب اسے روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں اور بارز کی شکل میں کاٹ لیں۔ مزیدار وال نٹ بارز تیار ہیں۔