Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن بریڈ رول

Updated: December 08, 2023, 10:07 AM IST | Mumbai

چکن بریڈ رول بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Chicken Bread Roll. Photo: INN
چکن بریڈ رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پاؤ کلو اُبلاہواچکن، ایک پیکٹ بریڈ، آدھا کلو اُبلے ہوئے آلو، ایک چمچہ کالی مرچ کا پاؤڈر، ایک چمچہ ہری مرچیں پسی ہوئی ، آدھا کپ سبز دھنیا، ۳؍ عدد انڈے، ایک چمچہ زیرہ، ایک عدد لیموں، ایک کپ بریڈ کرمبس، ایک چمچہ گرم مسالہ، تلنے کیلئے تیل، حسب ذائقہ نمک۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تیل گرم کریں۔ اس میں زیرہ، پسی ہوئی مرچیں، گرم مسالہ پاؤڈر اور چکن ڈال کر ۵؍ منٹ بھونیں۔ اب اس میں لیموں، کٹے ہوئے سبز دھنیا اور آلو مسل کر ڈالیں۔ اب اس میں نمک اورکالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور چولہے سے اتار لیں۔ اب بریڈ میں اس آمیزے کو لگائیں اور بریڈ کو آدھے میں موڑ دیں۔ پھر اس کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمبس لگا کر ڈیپ فرائی کرلیں۔ تیار ہے آپ کا لذیذ چکن رول۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK