Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: دیگی روسٹ

Updated: May 08, 2025, 9:43 PM IST | Mumbai

دیگی روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Degi Roast. Photo: INN
دیگی روسٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ثابت مرغی ایک کلو، نمک ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، ہلدی پاؤڈر، گرم مسالہ، دھنیا پاؤڈر، ہری مرچ پیسٹ، کشمیری مرچ پاؤڈر اور لیموں کا رس ایک، ایک بڑا چمچہ، دہی آدھا کپ، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن ایک بڑا چمچہ، پگھلا ہوا مکھن حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: ثابت مرغی کو کٹنگ بورڈ پر رکھیں اور اس میں چھری کی مدد سے کٹس لگالیں۔ ایک بڑے پیالے میں لال مرچ، ہلدی، دہی، نمک حسب ذائقہ، دیگی لال مرچ پاؤڈر، پسی ہوئی ہری مرچ، گرم مسالہ، دھنیا پسا ہوا، لیموں کا رس، ثابت زیرہ، اجوائن اور تیل ڈال کر چمچے کی مدد سے اچھے سے پھینٹ لیں۔ پھر اس میں کٹس لگی ہوئی مرغی کو ڈالیں اور ہاتھوں کی مدد سے اچھے سے مسالہ لگا کر ۳؍ گھنٹے یا پوری رات کیلئے رکھ دیں۔ پھر فوائل لگی ٹرے میں مرغی کو رکھیں اور ٹانگوں پر دھاگا باندھ دیں۔ مرغی کو فوائل میں بند کرکے ۲۰۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہلے سے گرم اَوَن میں ۳۰؍ سے ۴۰؍ منٹ تک پکائیں۔ اسکے بعد فوائل کھول کر پکی ہوئی مرغی پر برش کی مدد سے گھی لگائیں اور رنگ آنے تک اَوَن میں ۵؍ سے ۷؍ منٹ کیلئے دوبارہ پکائیں۔ لذیذ دیگی روسٹ تیار ہے، نان یا چاول کے ساتھ پیش کیجئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK