Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن چیز کپس

Updated: May 21, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai

چکن چیز کپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Cheese Cups. Photo: INN
چکن چیز کپس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی کا قیمہ آدھا کلو، اسکوائر مانڈا پٹی ۴؍ عدد، تیل ۲؍ بڑے چمچے، باریک کٹا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کتری ہوئی پیاز آدھی پیالی، ٹماٹر ایک عدد (بیج نکال لیں)، شملہ مرچ ایک عدد (باریک کاٹ لیں)، زیتون ایک بڑا چمچہ (کٹے ہوئے)، کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز (۲۰۰؍ گرام)، باریک کٹی ہوئی ہری مرچ حسب ضرورت، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے اَوَن کو پہلے سے ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ اس کے بعد مانڈا پٹی کو ایک سائز کے چار اسکوائر میں کاٹ لیں۔ کپ ٹرے کو آئل سے اچھی طرح برش کریں۔ پھر کپ ٹرے میں ایک اسکوائر ڈال کر تیل کی برشنگ کریں، پھر دوسرے اسکوائر کو کراسنگ میں رکھیں۔ پھر آئل سے برشنگ کرکے تیسری اسکوائر اور اسی طرح پھر برشنگ کے بعد مزید ایک اور اسکوائر کو کراسنگ میں رکھ کر دبا دیں۔ اسی طرح باقی کے ٹرے کپس کو بھی بنا کر اَوَن میں بیک کرلیں۔ جب رنگ تبدیل ہو جائے تو نکال کر کپس کو ٹھنڈا کرلیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کرکے اس میں لہسن کو اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں قیمہ شامل کرکے تیز آنچ پر قیمے کا پانی خشک کر لیں۔ جب قیمے کا رنگ تبدیل ہوجائے، تو اس میں نمک، لال مرچ اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کرکے اس میں چیڈر چیز اور ہرا دھنیا شامل کرکے پیالے میں نکال لیں۔ سبزیوں میں سے تھوڑی تھوڑی سبزیاں گارنشنگ کے لئے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ پھر قیمے والے آمیزے میں شملہ مرچ، ٹماٹر، پیاز اور زیتون ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس آمیزے کو چمچے کی مدد سے کپس میں بھرتے جائیں۔ پھر ٹماٹر، شملہ مرچ اور پیاز سے سجا کر شام کی چائے کے ساتھ پیش کریں۔ کچھ لوگوں کو کچی پیاز پسند نہیں ہوتی اس لئے اپنی پسند کے مطابق اجزاء کا انتخاب کریں۔ چکن چیز کپس ایسے ہی کھائیں یا کسی ڈپ کے ساتھ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK