Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: فرنچ ٹوسٹ

Updated: May 21, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

فرنچ ٹوسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

French Toast. Photo: INN
فرنچ ٹوسٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: انڈے ۴؍ عدد، بریڈ کے سلائس ۶؍ عدد، دودھ ایک کپ، گھی تلنے کیلئے آدھا کپ، نارنجی کا رس پون کپ، شکر حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بریڈ کے سلائس لمبائی میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد انڈے میں شکر شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ شکر حل ہوجائے، اب اس میں نارنجی کا رس ڈالیں پھر دودھ۔ اب ایک فرائنگ پین میں گھی ڈالیں، خوب اچھا گرم ہونے پر سلائس کو انڈے اور دودھ میں بھگو کر تلتی جائیں، درمیانی آنچ پر سنہری ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں اور ناشتے میں گرم گرم نوش فرمائیں۔ خیال رہے، فرنچ ٹوسٹ بنانے کیلئے میٹھے بریڈ کا استعمال نہیں کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK