Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چٹنی گوشت

Updated: May 21, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai

چٹنی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chutney Gosht. Photo: INN
چٹنی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بون لیس مٹن ایک کلو، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ۵؍ عدد، تیل ایک تہائی کپ، نمک حسب ذائقہ، لہسن ادرک ایک، ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، چلی پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ۳؍ بڑے چمچے۔
بگھار کیلئے: تیل ایک چوتھائی کپ، کڑی پتہ چند عدد، ثابت لال مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، زیرہ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں ہلدی اور لال مرچ ملائیں، ایک برتن میں ایک لیٹر پانی ڈالیں اور گوشت کو اُبال آنے پر گلنے تک پکائیں، چولہے سے اتار کر گوشت کوٹ لیں۔ تیل گرم کرکے اس میں ادرک، لہسن اور پیاز فرائی کر لیں، ٹماٹر چھیل کر چاپ کریں اور گریوی میں ڈال کر پکائیں اور اس میں گوشت اور لیموں شامل کرکے پانچ منٹ تک پکا کر اتار لیں۔
بگھار کیلئے: تمام اجزاء کو پکا کر گوشت پر ڈالیں، اوپر سے چٹنی اور ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK