چکن چیز کپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 8:35 PM IST | Mumbai
چکن چیز کپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مرغی کا قیمہ آدھا کلو، اسکوائر مانڈا پٹی ۴؍ عدد، تیل ۲؍ بڑے چمچے، باریک کٹا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کتری ہوئی پیاز آدھی پیالی، ٹماٹر ایک عدد بیج نکال لیں، شملہ مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں، زیتون ایک بڑا چمچہ کٹے ہوئے، کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز ۲۰۰؍ گرام، باریک کٹی ہوئی ہری مرچ حسب ِ ضرورت، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: اَوَن کو پہلے سے ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ مانڈا پٹی کو ایک سائز کے چار اسکوائر میں کاٹیں۔ کپ ٹرے کو آئل سے برش کریں۔ پھر کپ ٹرے میں ایک اسکوائر ڈال کر تیل کی برشنگ کریں، پھر دوسرے اسکوائر کو کراسنگ میں رکھیں۔ پھر آئل سے برشنگ کرکے تیسری اسکوائر اور اسی طرح پھر برشنگ کے بعد مزید ایک اور اسکوائر کو کراسنگ میں رکھ کر دبا دیں۔ اسی طرح باقی کے ٹرے کپس کو بھی بنا کر اَوَن میں بیک کرلیں۔ رنگ تبدیل ہو جائے، تو نکال کر کپس کو ٹھنڈا کرلیں۔ ایک پین میں آئل گرم کرکے اس میں لہسن کو بھون لیں۔ اب اس میں قیمہ شامل کرکے تیز آنچ پر قیمے کا پانی خشک کر لیں۔ جب قیمے کا رنگ تبدیل ہوجائے، تو اس میں نمک، لال مرچ اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں۔ اس کے بعد پانچ سے دس منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کرکے اس میں چیڈر چیز شامل کرکے پیالے میں نکال لیں۔ سبزیوں میں سے تھوڑی تھوڑی سبزیاں گارنشنگ کے لئے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ پھر قیمے والے مکسچر میں شملہ مرچ، ٹماٹر، پیاز اور زیتون ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس مکسچر کو چمچے کی مدد سے کپس میں بھریں۔ پھر ٹماٹر، شملہ مرچ ار پیاز سے گارنش کرکے نوش فرمائیں۔