Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: شاہی ملائی کباب

Updated: August 14, 2025, 9:59 PM IST | Mumbai

شاہی ملائی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shahi Malai Kabab. Photo: INN
شاہی ملائی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت (ابلا ہوا) آدھا کلو، پیاز ۲؍ عدد، بریڈ سلائسز ۴؍ عدد (آدھا کپ دودھ میں بھگوئے ہوئے)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، پودینے کے پتے ۱۰؍ عدد، ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ۲؍ چھوٹے چمچے، ہری مرچ (کٹی ہوئی) ۳؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ملائی ۲؍ چھوٹے چمچے، میدہ ۳؍ چوتھائی کپ، پانی ۳؍ چوتھائی کپ، انڈے ۳؍ عدد (پھینٹے ہوئے)، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت ریشہ کرکے اس میں پیاز، بریڈ سلائسز، ادرک، لہسن، پودینے کے پتے، ہرا دھنیا، ہری ،لال مرچ، گرم مسالہ، نمک، ہلدی اور ملائی مکس کرکے اچھی گوندھ لیں، پھر اسے کباب کی شکل دیں۔ اسکے بعد میدہ اور پانی کو ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ کباب کو پہلے میدے کے پیسٹ اور پھر انڈے میں ڈپ کرکے فرائنگ پین میں ڈیپ فرائی کرکے کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK