Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن چیز آملیٹ

Updated: July 03, 2025, 9:39 PM IST | Mumbai

چکن چیز آملیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Cheese Omelette. Photo: INN
چکن چیز آملیٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (ابلی ہوئی) ایک چوتھائی کپ، انڈے ۲؍ عدد، چیز ایک بڑا چمچہ، زیتون ۳؍ عدد، نمک اور کالی مرچ ایک، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، تیل ۳؍ بڑے چمچے، مشروم ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: انڈوں میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ مشروم کو باریک کاٹ لیں۔ زیتون کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیں۔ اب تیل گرم کریں۔ پھر انڈوں کو تیل میں شامل کرکے چولہے کی آنچ کو دھیمی کر دیں۔ اب انڈوں میں چیز، مشروم اور زیتون ڈال دیں۔ اب اسے رول کرلیں اور دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔ چھوٹے کٹے ہوئے آلو اور مٹر کے ساتھ سرو کریں۔ نمک اور کالی مرچ اوپر سے ڈال دیں اور کریم سے گارنش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK