Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن چوپ سوئے

Updated: July 03, 2025, 9:37 PM IST | Mumbai

چکن چوپ سوئے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Chop Suey. Photo: INN
چکن چوپ سوئے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: نوڈلز ایک پیکٹ، پھول گوبھی ایک پاؤ، مرغی چار ٹکڑے، پھلیاں (کٹی ہوئی) ایک پیالی، گاجر ۳؍ عدد، کارن فلور ایک چوتھائی کپ، کالی مرچ آدھا بڑا چمچہ، ہری پیاز (کٹی ہوئی) آدھا کپ، ہری مرچ ۳؍ عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)، لہسن (باریک کٹا ہوا) ایک بڑا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، چکن اسٹاک ایک کپ، تیل ۲؍ چمچے، نمک، سویا سوس اور گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: نوڈلز کو اُبال لیں، اُبالتے ہوئے ۲؍ چمچے تیل ڈال دیں تاکہ چپکے نہیں۔ مرغی کو ابال کر اس کے چھوٹے چھوٹے پیس کرلیں اور یخنی ایک کپ میں رکھ لیں۔ اب ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں، اس میں باریک کٹا ہوا لہسن سرخ کریں، لہسن میں لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچ بھی ڈال دیں، اس میں کٹی ہوئی سبزیاں بھی شامل کر دیں، مرغی بھی فرائی کرلیں۔ اس کے بعد یخنی میں کارن فلور، سویا سوس اور کالی مرچ شامل کرکے پیسٹ بنا لیں۔ نوڈلز بھی ہلکے گھی میں فرائی کرلیں، کسی بڑی پلیٹ میں سائیڈوں پر نوڈلز سجائیں۔ انڈوں کو فرائی کرکے چھوٹے چھوٹے پیس کرلیں۔ سبزیوں اور مرغی میں پیسٹ شامل کر دیں۔ نوڈلز کے درمیان سبزیاں سجائیں، اس کے اوپر انڈے کے پیس سجائیں اور اطمینان سے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK