• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن چنکس

Updated: January 22, 2026, 2:27 PM IST | Mumbai

چکن چنکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Chunks. Photo: INN
چکن چنکس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ٹینڈرائز ایک چھوٹا چمچہ، پنیر (سلائس) ۲؍ عدد، مشروم (سلائس) ۶؍ سے ۸؍ عدد، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد، تلنے کے لئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کے ٹکڑے درمیان سے ہلکا سا چیرا لگا کر پتے کی طرح کھول لیں۔ اسکو چکن ہیمر کی مدد سے چپٹا کر لیں۔ اسکے بعد اس پر ٹینڈرائز، نمک، سفید مرچ پاؤڈر، مسٹرڈ پاؤڈر چھڑک دیں اور ۱۵؍ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو کھول کر اسکے درمیان میں پنیر اور مشروم ڈال کر لپیٹ لیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈِپ کرکے بریڈ کرمز میں رول کر لیں۔ اس کو ۵؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب تیل گرم کرکے انہیں شیلو فرائی کرلیں۔ سنہری ہوجائے تو اتار لیں۔ چٹنی اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK