Inquilab Logo Happiest Places to Work

مزیدار پکوان: چکن کارن سوپ

Updated: August 29, 2024, 9:48 PM IST | Mumbai

چکن کارن سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Corn Soup. Photo: INN
چکن کارن سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی کی یخنی ۶؍ سے ۷؍ کپ، ابلی ہوئی چکن آدھا کلو، مکئی کے دانے ایک کپ، کارن فلور کا گھول ۲؍ بڑے چمچے، پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کی یخنی کو گرم کریں اور اس میں ابلی ہوئی چکن بھی شامل کردیں۔ اب اس میں چمچہ چلاتے ہوئے مکئی کے دانے بھی شامل کردیں۔ اب مکئی کا آٹا (کارن فلور) میں دو بڑے چمچے پانی شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کو یخنی میں شامل کردیں جبکہ چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔ اب اس میں پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں۔ کچھ منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور ابال آنے دیں۔ گرما کرم سوپ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK