Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ٹرکش ٹرائفل

Updated: May 02, 2026, 9:46 AM IST | Mumbai

ٹرکش ٹرائفل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Turkish Trifle. Photo: INN
ٹرکش ٹرائفل۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ماش میلوز ۲؍ کیوبز، دودھ ۳؍ پیالی، ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، چینی آدھی پیالی، چاکلیٹ براؤنیز ۱۰۰؍ گرام، اسٹرابیری یا چیری ۲۰۰؍ گرام، لیموں کا رَس ۴؍ بڑے چمچے، فریش کریم ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: ماش میلوز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور شیشے کے پیالے میں ڈال کر اس میں ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے پانی ڈالیں اور اسے ایک منٹ کے لئے اَوَن میں رکھ دیں۔ درمیان میں ایک مرتبہ چمچہ چلا لیں تاکہ اچھی طرح حل ہوجائے۔ دودھ کو اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر چینی ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکالیں، پھر اس میں کسٹرڈ پاؤڈر کو ۳؍ سے ۴؍ چمچے ٹھنڈے دودھ میں گھول کر ملا دیں۔ چمچہ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں اور اس میں ٹرکش ماش میلوز کا آمیزہ ملا کر چولہے سے اتار لیں۔ چاکلیٹ براؤنی کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور ڈش میں پھیلا کر لگا دیں۔ اسٹرابیری یا چیری میں لیموں کا رس ڈال کر کانٹے سے کچل لیں اور براؤنی کے اوپر ڈال دیں۔ پھر اس میں پر ٹھنڈا کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ فریج میں نکال کر اوپر سے پھینٹی ہوئی ٹھنڈی کریم ڈالیں اور پھل سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK