Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن ڈونٹس

Updated: May 01, 2025, 9:45 PM IST | Mumbai

چکن ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Donuts. Photo: INN
چکن ڈونٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو ایک کلو (اُبال لیں)، چکن کا قیمہ آدھا کلو، میدہ ۶؍ بڑے چمچے، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۵؍ عدد، پیاز ایک عدد، انڈے ۲؍ عدد، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے، لال مرچ ایک بڑا چمچہ (کُٹی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پودینہ آدھی گڈی، بریڈ کا چورا حسب ِ ضرورت اور تیل۔
بنانے کا طریقہ: بلینڈر میں تمام اجزاء (انڈا اور بریڈ کے چورے کو چھوڑ کر) ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اب اس آمیزے کے گول شکل میں کباب بنا لیں اور کسی چیز کی مدد سے ان کے درمیان گول سوراخ کر دیں۔ چکن نگٹس کو پہلے انڈے میں ڈبو کر پھر بریڈ کے چُورے میں لپیٹ کر فرائی کر لیں۔ لذیذ ڈونٹس تیار ہیں۔ کیچ اَپ یا ساس کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK