چکن کوشا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 29, 2025, 9:28 PM IST | Mumbai
چکن کوشا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک کلو (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا)، پیاز ۴؍ عدد بڑے (باریک کٹے ہوئے)، ٹماٹر ۲؍ عدد (پیسٹ بنایا ہوا)، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، دہی ایک کپ (پھینٹا ہوا)، سرسوں کا تیل ۵؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالے (تیز پات ۲؍ عدد، لونگ ۴؍ عدد، سبز الائچی ۲؍ عدد، دارچینی کا ایک ٹکرا)، چینی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پانی ایک کپ، ہرا دھنیا سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں۔ اس میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹہ میرینیٹ ہونے کے لئے دیں۔ اب ایک دیگچی (خیال رہے کہ پتیلی کا پیندا موٹا ہونا چاہئے چونکہ مسالے اور چکن، دونوں کو خوب بھننا ہوتا ہے) میں سرسوں کا تیل خوب اچھا گرم کریں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں تیز پات، لونگ، الائچی، دارچینی اور زیرہ ڈال کر تب تک بھونیں جب تک کہ خوشبو نہ آجائے۔ اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری اور کرسپی ہونے تک بھونیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک پکائیں جب تک کہ کچی خوشبو ختم نہ ہو جائے۔ ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں دھنیا پاؤڈر، گرم مسالہ اور نمک ڈال کر پکائیں جب تک کہ تیل الگ نہ ہو جائے۔ میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔ درمیانی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ تک بھونیں (کوشا کریں) کہ چکن میں مسالہ جذب ہوجائے اور ہلکا سنہری ہو جائے۔ پانی شامل کریں اور چکن کو دھیمی آنچ پر ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ تک پکنے دیں۔ درمیان میں چمچہ چلاتے رہیں تاکہ مسالہ جلے نہیں۔ آخر میں چینی ڈالیں (اگر آپ چاہیں) اور مزید ۵؍ منٹ تک پکائیں۔ شوربے کا گاڑھا پن چیک کریں۔ اگر زیادہ پتلا ہو تو تھوڑا اور پکائیں۔ چکن کوشا کو تازہ دھنیا سے سجائیں۔ اسے گرم گرم چاول، نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔