تھائی چاؤمین بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 9:19 AM IST | Mumbai
تھائی چاؤمین بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: باریک نوڈلز ۱۵۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، چکن ۲۰۰؍ گرام، پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد (درمیانی)، ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) ۲؍ عدد، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، تھائی کری پیسٹ ایک بڑا چمچہ، چھوٹی لال مرچ ایک سے ۲؍ عدد، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، تل کا تیل ایک چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور ایک پیالی پانی میں ۵؍ سے ۷؍ منٹ اُبال لیں۔ پھر چکن کو پانی سے نکال لیں اور یخنی کو محفوظ کر لیں۔ کڑاہی میں تیل میں پیاز ڈال کر ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی مرچیں اور تھائی کری پیسٹ ڈال کر ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز اور چکن کو تہہ در تہہ ڈالیں۔ ان کے درمیان میں سویا سوس اور یخنی ڈالیں۔ ۲؍ سے ۳؍ منٹ چمچہ نہ لگائیں تاکہ بھاپ اوپر آجائے۔ پھر اس پر لیموں کا رس، ہری پیاز کی پتیاں اور سفید مرچ ڈال کر ۲؍ چمچے کی مدد سے ملائیں تاکہ نوڈلز ٹوٹنے نہ پائے۔ آخر میں تل کا تیل چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔ پھیلی ہوئی ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔