Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن نوابی ہانڈی

Updated: August 23, 2023, 8:25 AM IST | Mumbai

چکن نوابی ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Chicken Nawabi Handi. Photo: INN
چکن نوابی ہانڈی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، بادام، کاجو اور پستہ کا پیسٹ ۳؍ بڑے چمچے، ہری مرچ (کٹی ہوئی) ۲؍ عدد، دہی ۵۰؍ گرام، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پیاز (کٹی ہوئی) ۲؍ بڑے چمچے، کریم ۳؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا سجانے کیلئے، مکھن ایک بڑا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے، کوئلہ ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک، لہسن اور ادرک کا پیسٹ، لیموں کا رس، بادام، کاجو اور پستے کا پیسٹ، ہری مرچ، دہی، لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک کڑھائی میں تیل ڈالیں اور اس میں پیاز اور تیار کی ہوئی چکن ڈال کر ۳؍ سے ۴؍ منٹ کے لئے دم دیں اور پھر ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں کریم ڈال کر ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ اب اس میں مکھن ڈال کر دہکتا کوئلہ رکھیں اور پھر اس کے اوپر کھانے کا تیل یا مکھن ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ کا دم دیں۔ لیجئے مزیدار چکن نوابی ہانڈی تیار ہے۔ تندوری روٹی یا پراٹھے سے نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK