Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: لوکی کا رائتہ

Updated: June 17, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai

لوکی کا رائتہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Lauki Ka Raita. Photo: INN
لوکی کا رائتہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: لوکی ایک کلو، دہی ۲؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۴؍ عدد، ثابت لال مرچ ۵؍ عدد، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ دردری پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چینی ایک بڑا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: لوکی کو صاف دھو کر کدوکش کر لیں، لہسن کے جوؤں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ کدوکش کی ہوئی لوکی کو درمیانی آنچ پر پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں ڈال کر اس کا اپنا پانی خشک کر لیں، چولہے سے اتار کر اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں۔ دہی کو پھینٹ کر ا س میں نمک، کالی مرچ اور چینی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ پھر اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے لوکی شامل کرلیں۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں زیرہ، لہسن اور لال مرچوں کو سنہری فرائی کرکے رائتے پر بگھار لگا دیں۔ اس صحت بخش رائتے کا پلاؤ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔ آپ اسے روٹی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK