Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: نرگسی پلاؤ

Updated: June 16, 2026, 8:57 AM IST | Mumbai

نرگسی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Nargisi Pulao. Photo: INN
نرگسی پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ۳؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، دہی پھینٹا ہوا ایک پیالی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، بھنے ہوئے چنے ۴؍ بڑے چمچے، دودھ آدھی پیالی، زردے کا رنگ چٹکی بھر، کیوڑا چند قطرے، انڈے ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں، پھر ایک پیاز، زیرہ، چنے، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو دہی کے ساتھ ملا کر پیس لیں اور گوشت کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ انڈوں کو سخت اُبال کر چھیل کر رکھ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں اور اس میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں پھر اس میں لال مرچ، دھنیا اور مسالہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں، ڈھانک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ چاولوں کو پکانے سے ۲۰؍ منٹ پہلے بھگو کر رکھ دیں، پھر پانی میں نمک اور ثابت گرم مسالہ ڈال کر اُبالیں اور اُبال آنے پر چاول ڈال دیں۔ چاولوں کو ایک کنی اُبال کر چھان کر چھلنی میں نکال لیں۔ گوشت اگر اپنے ہی پانی میں نہ گلے تو اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر لیں اور مکمل گلنے پر چولہے سے اتار لیں۔ تھوڑے سے چاولوں کو پین میں پھیلا کر ڈالیں اور اس پر تیار کیا ہوا گوشت کا مسالہ ڈال دیں، اوپر سے بقیہ چاول ڈالیں۔ آخر میں دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑا ملا کر چھڑک دیں اور ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کیلئے دَم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکالتے ہوئے چاولوں کو ملا لیں اور اُبلے ہوئے انڈوں کے قتلوں سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK