Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن پائن ایپل نوڈلز

Updated: December 04, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

چکن پائن ایپل نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Pineapple Noodles. Photo: INN
چکن پائن ایپل نوڈلز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: نوڈلز ۱۲۵؍ گرام، چکن (کیوبز میں کٹے ہوئے) آدھا پاؤ، تیل ۲؍ چھوٹے چمچے، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، بند گوبھی (کٹی ہوئی) ایک چوتھائی پیالی، شملہ مرچ (کٹی ہوئی) ایک چوتھائی پیالی، گاجر (کٹی ہوئی) ایک چوتھائی پیالی، سیب (کٹا ہوا) ایک چوتھائی پیالی، ہری پیاز ایک عدد، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ۵؍ سے ۶؍ بڑے چمچے، انناس کے دو سلائس، کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ۔
سوس بنانے کیلئے: لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، تِل کا تیل ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سوس بنانے کے لئے تینوں اجزاء کو ملا کر ہلکی آنچ پر ۱۰؍ منٹ تک پکا کر اتار لیں، سوس تیار ہوجائے گا۔ اب چکن میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، نمک، کارن فلور اور سرکہ ملا کر رکھ دیں۔ پھر نوڈلز اُبالیں۔ ساتھ ہی تیل گرم کرکے اس میں چکن کو فرائی کرکے سنہرا کر لیں۔ پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔ اتارنے سے پہلے تیار شدہ سوس اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر کچھ دیر دَم پر رکھیں اور گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK