• Sun, 12 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن سلاد

Updated: October 08, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai

چکن سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Salad. Photo: INN
چکن سلاد۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، سیب ۳؍ سے ۴؍ عدد، چیری ۲؍ پیالی، انناس ۲؍ پیالی، کاٹیج چیز ۲؍ پیالی، دہی ایک پیالی، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو دھو کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریزر میں رکھیں پھر اس کی چھوٹے سائز کی بوٹیاں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں نمک، لہسن، کالی مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور چکن کی بوٹیوں کو اس سے میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل ڈال کر ایک سے دومنٹ ہلکی آنچ پر گرم کریں اور میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیاں ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔ بڑے پیالے میں سب سے پہلے انناس کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں پھر اس میں چیری کو بیج نکال کر ڈالیں اور آخر میں سیب کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں (دوسرے پھل پہلے ڈالنے کی وجہ سے سیب کی رنگت محفوظ رہے گی)۔ علاحدہ پیالے میں کاٹیج چیز میں تھوڑی دہی ڈالتے ہوئے پھینٹ لیں پھر اس میں سفید مرچ اور چکن پاؤڈر ڈال کر ملا لیں۔ مٹھاس کے لئے چاہیں تو حسب ِ منشاء انناس کا سیرپ ڈال دیں۔ پیش کرنے کیلئے کٹے ہوئے پھل، کاٹیج چیز اور دہی کا آمیزہ اور فرائی کئے ہوئے چکن کو اچھی طرح ملا لیں اور خوبصورت سے پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔ لذیذ اور صحت بخش چکن کا سلاد تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK