فرائز اسٹک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2025, 9:58 PM IST | Mumbai
فرائز اسٹک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو آدھا کلو، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچہ، چکن پاؤڈر آدھا چمچہ، کارن فلور ایک پیالی یا حسب ِ ضرورت، نمک حسب ذائقہ، اسٹک چار سے پانچ عدد، ٹماٹر ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، پیاز ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: آلو کے چھلکے اتار کر اسے کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد اسے ایک بھاپ پر ابال کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے، تو اس میں سبزیوں کے علاوہ تمام اجزاء اچھی طرح سے ملا کر رکھ دیں۔ سبزیوں کو بھی چوکور کاٹ لیں۔ ۱۵؍ منٹ بعد اسٹک میں ایک ٹماٹر ایک آلو، ایک پیاز کا کیوب پھر آلو آخر میں شملہ مرچ لگائیں۔ ساری اسٹک اسی طرح تیار کرکے تلیں۔ لیجئے منفرد اسٹائل کا فرائز تیار ہے۔