• Sun, 12 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مرغ ہریالی پلاؤ

Updated: October 02, 2025, 9:50 PM IST | Mumbai

مرغ ہریالی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Murgh Hariyali Pulao. Photo: INN
مرغ ہریالی پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی کا گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، تیل ایک سے ڈیڑھ کپ، پیاز ۵؍ عدد (درمیانی سائز)، دہی ایک پاؤ، ہرا دھنیا ایک گڈی، چھوٹی ہری مرچ تیس عدد یا حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، ہلدی آدھا سے ایک چھوٹا چمچہ، آلو ۴؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: دو گھنٹے پہلے چاول بھگو دیں۔ تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک تلیں۔ پھر مرغی کا گوشت اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر بھونیں۔ دہی میں ہرا دھنیا، ہری مرچ ملا کر پیس لیں اور مرغی میں ڈال دیں۔ اس کے بعد نمک اور ہلدی پھر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔ جب مرغ اور آلو گل جائیں، مسالا بھن جائے تو اتنا پانی شامل کریں کہ چاول گلنے کے لئے کافی ہو۔ چاول میں نمک شامل کریں۔ جب چاول گل جائیں اور پانی سوکھ جائے تب دم پر رکھ دیں۔ دم آجائے تو ذائقہ دار پلاؤ، سلاد اور رائتے کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK