چکن سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 13, 2023, 9:57 AM IST | Mumbai
چکن سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مرغی کا قیمہ ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، پیاز دو عدد، کالی مرچ (موٹی کُٹی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، چھوٹی الائچی چھ عدد، بھنے ہوئے چنے دو بڑے چمچے، گرم مسالہ پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، سویا سوس دو بڑے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد، کچا پپیتا پسا ہوا دو بڑے چمچے، انڈے دو عدد، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) آدھی گڈی، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) چھ سے آٹھ عدد، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ میں پیاز، کالی مرچ، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، گرم مسالہ، پپیتا، چنے اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر پیس لیں۔ نمک، سویا سوس، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور انڈے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ دو بڑے چمچ قیمے کا آمیزہ لے کر سیخ پر رکھ کر دبا دبا کر چار سے پانچ انچ لمبے کباب بنا لیں۔ دس سے بارہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ کبابوں کو ایک سے دو منٹ کیلئے آگ پر سینک لیں۔ فرائنگ پین کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کیلئے گرم کرکے ایک سے دو بڑے چمچے تیل ڈالیں۔ کبابوں کو سیخ سے نکال کر فرائنگ پین میں ڈال دیں۔ پھر لکڑی کے چمچے سے تین سے چار منٹ کیلئے ذرا سا الٹ پلٹ کر سینک لیں۔ پراٹھے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔