• Tue, 18 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن تکہ سینڈوِچ

Updated: June 23, 2024, 10:55 AM IST | Mumbai

چکن تکہ سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Tikka Sandwich. Photo: INN
چکن تکہ سینڈوِچ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بون لیس چکن آدھا کلو، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تندوری مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تیل آدھا کپ، پیاز ایک کپ، کھیرا ایک کپ(کٹا ہوا)، ہری مرچیں دو سے تین عدد، پودینہ آدھا کپ، ہرا دھنیا آدھا کپ، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، موزریلا چیز ایک کپ، بریڈ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں بون لیس چکن لیں اور اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، کالی مرچ، تندوری مسالہ، لال مرچ پائوڈر، ہری مرچیں، پودینہ، دھنیا، زیرہ اور چاٹ مسالہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے ایک جانب رکھ دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اُس میں میرینیٹڈ چکن شامل کرکے اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے۔ پھر پکی ہوئی چکن کے کانٹے کی مدد سے ریشے کرلیں۔ اب ایک پیالے میں باریک کٹی ہوئی پیاز، کھیرا اور موزریلا چیز شامل کرکے تمام اشیاء اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے بعد برید کا ایک سلائس لیں اور اس کے اوپر چکن کا آمیزہ ڈال کے اوپر سے دوسرا سلائس بھی رکھ دیں۔ اسی طرح تمام سینڈوچ تیار کرلیں۔ ہر سینڈوِچ کو ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیں تاکہ مسالہ باہر نہ نکلے۔ اب ایک فرائنگ پین میں چند قطرے تیل ڈال کر سینڈوِچ کو دونوں طرف سے سینک لیں اور گرما گرم پیش کریں۔ سوس یا چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK