چکن وِتھ آلمنڈ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2025, 9:25 PM IST | Mumbai
چکن وِتھ آلمنڈ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی، بوٹیاں) آدھا کلو، بادام آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، سفید سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، چکن کی یخنی ۲؍ پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں نمک، چینی، چائنیز نمک، سفید مرچ اور ایک بڑا چمچہ کارن فلور کو ڈال کر ملائیں اور چکن کی بوٹیوں کو اس میں میرنیٹ کرکے آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ بادام کو دس سے پندرہ منٹ اُبلتے ہوئے پانی میں رکھ کر چھلکا نکال لیں۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور بادام کو اس میں ڈیپ فرائی کریں، سنہرے ہونے پر نکال لیں۔ پین میں ۴؍ بڑے چمچے تیل کو ۲؍ سے ۳؍ منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں لہسن کو ایک منٹ کیلئے فرائی کریں۔ میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ اب چکن کی یخنی ڈال کر دو سے تین منٹ اُبال آنے دیں، پھر کارن فلور کو ایک چمچہ پانی میں گھول کر اس میں شامل کر دیں۔ ہلکا سا گاڑھا ہونے پر اتار لیں اور اتارتے ہوئے بادام اور حسب ِ منشاء نمک اور سفید مرچ شامل کر لیں۔ اس ڈش کو مزید خوش رنگ بنانے کیلئے اس میں یخنی کے ساتھ باریک کٹی ہوئی گاجر، پیاز اور شملہ مرچ ڈال دیں اور اسے گرم گرم بٹر رائس کیساتھ پیش کریں۔