پیازی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2025, 9:28 PM IST | Mumbai
پیازی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، گھی ڈیڑھ پاؤ، پیاز آدھا کلو، ادرک آدھا چھٹانک، لہسن ۱۰؍ جوئے، ہلدی ڈیڑھ چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چمچے، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ ۱۰؍ عدد، زعفران ایک چٹکی، کیوڑا چند قطرے، لونگ ایک عدد، سفید زیرہ آدھا چمچہ، دہی ایک پاؤ، ٹماٹر ۳؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ عدد، بالائی آدھا پاؤ، سرکہ حسب ِ ضرورت، انار کا جوس ایک پاؤ، انڈے اُبلے ہوئے ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو لیں۔ دہی پھینٹ کر اس میں نمک، لال مرچ، لہسن پیس کر ملا دیں اور پھر گوشت ڈال کر دو گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ پیاز باریک کاٹ کر گھی میں بادامی کر لیں۔ تلی ہوئی پیاز میں زیرہ اور ذرا سا دہی ڈال کر بھونیں۔ اس مسالے میں اجوائن، دہی، ہری مرچ، کالی مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونتی جائیں۔ اب دہی کے آمیزہ والا گوشت ڈال دیں۔ انار کا جوس ڈالیں۔ بعد میں اُبلے ہوئے انڈے دو دو پیس کرکے قورمے میں رکھیں۔ زعفران، الائچی دانہ اور ٹماٹروں کا گودا ڈال کر دَم پر رکھیں۔ دس منٹ بعد چولہا بند کر دیں۔ لذیذ پیازی قورمہ تیار ہے۔