مسالہ پوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai
مسالہ پوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، پیاز کٹی ہوئی ۲؍ عدد، چنے ایک کپ، کالے چنے ایک کپ، پانی حسب ِ ضرورت، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، سونف ایک چھوٹا چمچہ، کھٹائی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ کٹی ہوئی ایک عدد، املی کی چٹنی ایک بڑا چمچہ، آلو کٹے ہوئے ایک سے ۲؍ عدد، ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈالیں اور برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں چنے اور مٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں پانی ڈالیں، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور گرم مسالہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔ اب اس میں نمک، سونف، کھٹائی پائوڈر، ہری مرچیں، املی کی چٹنی، کٹے ہوئے آلو اور ٹماٹر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس کے اوپر لیموں نچوڑیں، پسا ہوا دھنیا چھڑکیں، زیرے والا دہی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔ اب اس پر چاٹ مسالہ ڈالیں اور اچھی طرح ملانے کے بعد ۵؍ منٹ کے لئے دم دیں۔ لذیذ اور چٹخارے دار مسالہ پوری تیار ہے۔