• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کڑاہی گوشت

Updated: October 08, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

کڑاہی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kadai Gosht. Photo: INN
کڑاہی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، پیاز ۳؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، دھنیا آدھی گٹھی، لہسن کے جوئے آدھا کپ، دہی ایک کپ (کھٹا نہ ہو)، سرخ مرچ پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، کڑاہی گوشت مسالہ آدھا بڑا چمچہ (دستیاب نہ ہونے پر گرم مسالہ استعمال کریں)، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت ڈوب جائے پھر آدھا چھوٹا چمچہ ہلدی، ایک چھوٹا چمچہ نمک، ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی کا اور ایک چٹکی اجوائن ڈال کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک پریشر کُکر میں رکھ کر اُبال لیں۔ پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور لہسن بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، انہیں ایک ساس پین میں ڈالیں، پھر اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ابال لیں، پھر تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر ان کو گرائنڈر میں ڈال کر پیسٹ تیار کرلیں۔ جب گوشت گل جائے تو گوشت کا پانی نکال کر پیسٹ کو اس میں ڈال دیں، جب پیسٹ کا پانی خشک ہوجائے تو حسب ِ ضرورت تیل شامل کر دیں۔ ۵؍ منٹ پکانے کے بعد خشک مسالے ڈال دیں اور ۱۰؍ منٹ تک پکائیں۔ مسالہ بھونتے وقت تھوڑا تھوڑا یخنی شامل کرتے جائیں۔ پھر اس میں دہی ڈال دیں اور ۱۵؍ منٹ تک پکائیں۔ جب مسالہ گھی چھوڑنے لگے تو ضرورت کے مطابق پانی ڈال کر کچھ دیر پکنے دیں۔ پھر ہرا دھنیا باریک کاٹ کر اس پر چھڑک دیں۔ لیجئے ذائقہ دار کڑاہی گوشت تیار ہے۔ پراٹھے یا چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK