وَن بائٹ پاپڑی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 9:11 AM IST | Mumbai
وَن بائٹ پاپڑی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
پاپڑی کے لئے: چھنا ہوا میدہ ۲؍ کپ، کلونجی ایک بڑا چمچہ، گھی ۲؍ بڑے چمچے، پانی حسب ِ ضرورت۔
فلنگ کے لئے: اُبلے ہوئے آلو ۲؍ سے ۳؍ عدد، کٹی ہوئی لال مرچ آدھا بڑا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک بڑا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، املی کی چٹنی ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
دیگر اجزاء: دہی ایک کپ، پانی ۲؍ بڑے چمچے، چینی حسب ِ ضرورت۔ اُبلے ہوئے چنے، ٹماٹر (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)، پیاز (چوپ کی ہوئی)، سیو اور ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر ملا لیں، پھر اس میں کلونجی اور گھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اور کپڑے سے ڈھانک کر ایک جانب رکھ دیں۔ اب اس میں آلو بھرنے کے لئے آلوؤں کو اچھی طرح مسل لیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی سرخ مرچ، چاٹ مسالہ، املی کی چٹنی، لیموں کا رس اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ اب میٹھا دہی بنانے کے لئے ایک پیالے میں دہی ڈالیں، اس میں چینی شامل کریں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلکے ایک طرف رکھ دیں۔ پاپڑی بنانے کے لئے گندھے ہوئے میدے سے روٹی بنائیں۔ اب ایک گول کپ کے ذریعے کاٹ کر روٹی کے اندر سے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں نکال لیں۔ ایک کڑاھی میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور تمام کٹی ہوئی ٹکیاں اس میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں۔ اب تلی ہوئی پاپڑی کو آلوؤں کے آمیزے سے بھریں، پھر اس پر اُبلے ہوئے چنے، کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز ایک کے بعد ایک ڈالتے جائیں، پھر اس پر املی کی چٹنی اور میٹھا دہی ڈالیں۔ آخر میں سیو اور کٹے ہوئے دھنیے چھڑک دیں۔ لیجئے کٹھی میٹھی اور مزے دار وَن بائٹ پاپڑی تیار ہے، بارش کے موسم میں شام کی چائے کے ساتھ لطف اٹھائیے۔