وہائٹ نمکین ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 26, 2026, 9:08 AM IST | Mumbai
وہائٹ نمکین ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، دودھ ایک پیالی، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح صاف دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ اس کے بعد پیاز اور ادرک کو ملا کر باریک پیس کر رکھ لیں۔ اب فرائنگ پین میں تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ فرائنگ پین میں گوشت کو مکھن میں لہسن، نمک اور سفید مرچ کے ساتھ فرائی کریں اور پیاز میں ملا لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں آدھی پیالی پانی ملائیں اور گوشت میں ڈال کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ گرم دودھ میں کدوکش کیا ہوا چیز اور کالی مرچ شامل کر دیں اور اسے گوشت میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ اس مزیدار ہانڈی کا لطف اٹھائیں۔