Inquilab Logo

آج کا پکوان: چائنیز بالز

Updated: April 18, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’چائنیز بالز۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chinese Balls. Photo: INN
چائنیز بالز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کپ باریک کٹی ہوئی ہری پیاز، ایک کپ کٹی ہوئی پتہ گوبھی، آدھا کپ ہرا دھنیا، دو تین ہری مرچ باریک کٹی ہوئی، آدھا کپ میدہ، دو بڑے چمچے کارن فلور، نمک حسب ذائقہ اور تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: ان تمام اجزاء کو ملا کر بالز بنائیں اور اچھی طرح تل لیں۔ خاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ  پانی بالکل نہ ملائیں۔ گرما گرم چائنیز بالز چٹنی کے ساتھ کھائیں۔


چائنیز بالز بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری سیمیں صدف میر نوید علی نے جلگاؤں، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK