مینگو آئس کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 21, 2025, 9:10 PM IST | Mumbai
مینگو آئس کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پھینٹی ہوئی کریم ۲؍ کپ، کنڈینس ملک آدھا کپ، آم کا گودا۔
بنانے کا طریقہ: ایک بڑے پیالے میں پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر مزید پھینٹیں تاکہ اس کی پھٹکی ختم ہوجائے۔ پھر اس میں کنڈینس ملک ڈال کر مزید پھینٹیں، جب اچھی طرح پھینٹ چکیں تو اس میں آم کا گودا ملائیں اور ایک بار پھر اچھی طرح پھینٹیں۔ جب تمام اجزاء یکجان ہوجائیں تو اسے ایک فریزنگ ٹرے میں نکال کر ۴؍ گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریزر میں جمادیں۔ مزید دار مینگو آئس کریم تیار ہے۔