• Sun, 07 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چائنیز جھینگے

Updated: December 04, 2025, 8:55 PM IST | Mumbai

چائنیز جھینگے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chinese Jhinga. Photo: INN
چائنیز جھینگے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: جھینگے آدھا کلو، کارن فلور آدھا کپ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا بڑا چمچہ، اجینو موتو ایک چٹکی، تیل آدھا کپ، سلاد ۳؍ پتے، مولی ۶؍ عدد، انڈے ۲؍ عدد، سرکہ ایک چوتھائی کپ، نمک ایک چوتھائی بڑا چمچہ، دودھ ایک بڑا چمچہ، ٹومیٹو سوس ایک چوتھائی کپ، ٹماٹر ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے جھینگوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک برتن میں انڈے توڑیں اور اس میں کارن فلور ملا کر پھینٹیں، ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹتے رہیں۔ اب اس میں نمک، اجینو موتو، دودھ اور کالی مر چ ملا کر اسے مسالے کی طرح بنا لیں۔ اب اسے جھینگوں پر اچھی طرح لگائیں اور تین سے چار گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اَوَن ٹرے میں تیل لگائیں اور اس میں جھینگے ڈال کر پکنے دیں۔ بادامی رنگ ہونے پر انہیں نکال لیں۔ ایک ڈش میں سلاد کے پتے سجائیں اور ٹماٹر اور مولی کاٹ کر کناروں پر رکھ دیں۔ ٹومیٹو سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK