آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’انڈے اور آلو کے کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 04, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’انڈے اور آلو کے کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۳؍ عدد (اُبال کر لمبائی میں دو دو حصے کرلیں)، آلو چار عدد (اُبال کر میش کر لیں)، بریڈ کرمز ایک پیالی، تیل حسب ِضرورت، سبز دھنیا (باریک کٹا ہوا)، ۲؍ عدد انڈوں کی سفیدیاں (اچھی طرح پھینٹ لیں)، نمک اور کالی مرچ حسب ِذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: میش کئے ہوئے آلوؤں میں نمک اور کالی مرچ ملائیں، پھر اس میں اُبلے ہوئے انڈوں پر آلو کا آمیزہ لگائیں۔ انڈوں کی سفیدیاں اس وقت تک پھینٹ جب تک کہ جھاگ اٹھ آئے۔ اب انڈوں کو سفیدی میں ڈبوئیں، پھر ان کے اوپر بریڈ کرمز لگا کر گرم تیل میں تل کر سنہرا کر لیں۔ دھنیے سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔