• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چاکلیٹ ڈونٹس

Updated: January 08, 2026, 9:53 PM IST | Mumbai

چاکلیٹ ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chocolate Donuts. Photo: INN
چاکلیٹ ڈونٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ۵۰۰؍ گرام، چینی ۵۰؍ گرام، کنڈینسڈ ملک ۲۵۰؍ گرام، انڈے کی زردی ۳؍ عدد، مکھن ۲۵۰؍ گرام، ییسٹ ۲۵؍ گرام، خشک دودھ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت، تیل حسب ِ ضرورت، چاکلیٹ ۳۰۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں میدہ لیں اور اس میں چینی، کنڈینسڈ ملک، انڈے کی زردی، مکھن، ییسٹ، خشک دودھ، نمک، پانی، تیل اور چاکلیٹ ڈال کر مکس کرکے ڈو بنا لیں۔ اب تیار کی ہوئی ڈو کی ڈونٹس بنا لیں اور ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک فرائی کر لیں۔ اب ایک پیالے میں چاکلیٹ لیں اور اس کو پگھلا کر اس میں تیار شدہ ڈونٹس کو ڈپ کر لیں۔ اب اس پر اسپرنکلس چھڑک دیں۔ لیجئے مزیدار چاکلیٹ ڈونٹس تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK