چاکلیٹ پائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2025, 9:33 PM IST | Mumbai
چاکلیٹ پائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
پائی کی بیس کیلئے: مکھن چار اونس، کاسٹر شوگر ۲؍ اونس، میدہ آٹھ اونس، انڈے کی زردی ایک عدد، ٹھنڈا پانی حسب ضرورت۔
براؤنی کیلئے: مکھن چھ اونس، چاکلیٹ ۲۰۰؍ گرام، انڈے ۳؍ عدد، ونیلا ایسنس چند قطرے یا حسب ِ ضرورت، میدہ ایک کپ، چاکلیٹ چپس ایک کپ، چینی ڈیڑھ سے ۲؍ کپ، آئسنگ شوگر (چھڑکنے کےلئے) حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پائی کی بیس بنانے کے لئے مکھن اور کاسٹر شوگر کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی ہو جائے۔ اب اس میں میدہ اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل اختیار کرلے۔ پھر اسے حسب ضرورت ٹھنڈے پانی سے گوندھ لیں اور آٹھ انچ کی پائی پلیٹ میں پھیلا دیں۔ اب اسے پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر ۲۰؍ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اب براؤنی بنانے کے لئے ایک سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن ڈال کر اچھی طرح پگھلا لیں۔ اب اس مرکب کو ایک پیالے میں نکال لیں، پھر اس میں چینی شامل کرکے مکس کریں۔ اس میں ایک ایک کرکے انڈے ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس کے بعد ونیلا ایسنس اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح فولڈ کر لیں۔ اس کے بعد چاکلیٹ چپس ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اسے بیس پر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپس چھڑک دیں۔ اس کے بعد پہلے سے گرم اَوَن میں ۴۰؍ منٹ کے لئے بیک کر لیں، یہاں تک کہ وہ سیٹ ہو جائے۔ اسے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اس پر آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔