• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ونیلا کپ کیک

Updated: October 23, 2025, 9:31 PM IST | Mumbai

ونیلا کپ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Vanilla Cup Cake. Photo: INN
ونیلا کپ کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چینی سوا کپ، ونیلا کریم ۲؍ کپ، انڈے ۷؍ عدد، میدہ سوا کپ، مکھن سوا کپ، بیکنگ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، کریم ایک کپ، ہرا فوڈ کلر ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں مکھن گرم کریں۔ میدہ چھان کر گرم مکھن اس میں شامل کر دیں۔ اب اس میں انڈے پھینٹ کر ڈالیں، ساتھ ہی بیکنگ پاؤڈر اور چینی شامل کر دیں۔ میدہ کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ اَوَن سانچے کے مطابق بیل کر سانچے میں ڈالیں۔ اس پر ونیلا کریم لگا کر اَوَن میں تقریباً آدھے گھنٹہ کیلئے رکھ دیں۔ سجاوٹ کیلئے تھوڑی سی کریم میں کوئی بھی فوڈ کلر ملا لیں۔ کیک اَون سے نکالنے کے بعد اسے کریم سے سجائیں۔ مزیدار ونیلا کپ کیک تیاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK