چاکلیٹ سوفلے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 9:10 PM IST | Mumbai
چاکلیٹ سوفلے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۴؍ عدد، چینی ۶؍ اونس، کوکو پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، دودھ ایک کپ، جیلیٹن پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، پانی حسب ِ ضرورت، ونیلا ایسنس آدھا چھوٹا چمچہ، کریم ۸؍ اونس۔
بنانے کا طریقہ: انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ کرلیں۔ اب ایک پین میں انڈوں کی زردی، تین اونس چینی، کوکو پاؤڈر اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ مسلسل چمچہ چلاتے رہیں تاکہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔ اب پین کو چولہے سے ہٹا لیں۔ جیلیٹن پاؤڈر کو ایک چوتھائی کپ پانی میں کچھ دیر بھگو کر پین میں شامل کر دیں۔ ساتھ ہی ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں۔ انڈوں کی سفیدی کو ۳؍ اونس چینی کے ساتھ اچھی طرح بیٹ کریں۔ ساتھ ہی تازہ کریم بھی شامل کرکے فولڈ کرلیں۔ اب اس آمیزے کو مولڈ میں ڈال کر ۲؍ گھنٹے کےلئے فریز کردیں۔ جم جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر فریش کریم سے سجائیں اور پیش کریں۔