Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چھوہارے کا حلوہ

Updated: December 07, 2023, 9:50 AM IST | Mumbai

چھوہارے کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Chohare Ka Halwa. Photo: INN
چھوہارے کا حلوہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چھوہارے آدھا کلو (رات بھر دودھ میں بھگو دیں)، دودھ ایک کلو، کیوڑا چند قطرے، چینی حسب ِ ذائقہ، چھوٹی الائچی ۵؍ عدد، گھی ایک پاؤ، اخروٹ، پستہ، بادام، کشمکش، چار مغز حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: چھوہارے دھو کر چھری سے کاٹ کر گٹھلی نکال دیں اور ٹکڑے کاٹ کر دودھ میں بھگو دیں۔ اسی دودھ میں پکا کر گلا لیں، دودھ خشک ہوجائے تو چھوہاروں کو باریک پیس لیں۔ گھی گرم کرکے الائچی کے دانے کڑکڑائیں پھر پسے ہوئے چھوہارے ڈال کر بھونیں پھر چینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی خشک ہونے پر کیوڑا ڈال کر آنچ بند کر دیں۔ اوپر سے تمام خشک میوہ جات سجا دیں۔ موسم سرما میں اس مزیدار حلوے کا لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK