Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹر قیمہ کٹلیٹ

Updated: June 26, 2025, 8:53 PM IST | Mumbai

مٹر قیمہ کٹلیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Matar Keema Cutlet. Photo: INN
مٹر قیمہ کٹلیٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، مٹر کے دانے ایک کپ، آلو ۲؍ عدد، پیاز، ادرک اور لہسن پسا ہوا آدھا کپ، تلنے کے لئے تیل آدھا کپ، انڈے ۲؍ عدد، نمک ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ضرورت، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: مٹر، قیمہ، چھلے ہوئے آلو ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ رکھ کر پکنے کے لئے چولہے پر چڑھا دیں ساتھ ہی لہسن، ادرک، پیاز اور نمک مرچ بھی ڈال دیں۔ پانی خشک ہوجائے اور مٹر آلو قیمہ پک جائے تو پیس کر انڈے ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور بیضوی شکل کے کٹلیٹ بنا کر گرم گرم تیل میں تل کر گولڈن براؤن کرلیں۔ لیموں کا رس چھڑک کر پیاز کے لچھے کاٹ کر اوپر پھیلا دیں۔ دہی اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK